شارجہ:شہری سیلز گرلز سے چائینہ سے درآمد کردہ مہندی مت خریدیں :میونسیپلیٹی

ہفتہ 25 فروری 2017 08:02

شارجہ:شہری سیلز گرلز سے چائینہ سے درآمد کردہ مہندی مت خریدیں :میونسیپلیٹی
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):شارجہ میونسیپلیٹی نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں سیلز گرلز کی جانب سے بیچی جانے والی چائینہ سے درآمد شدہ مہندی نہ خریدیں۔تفصیلات کے مطابق سیلز گرلز خاص طور پر اماراتی خواتین کو مہندی بیچنے کی کوشش کرتی ہیں۔میونسیپلیٹی حکام نے چین سے درآمد کر دہ مہندی کے استعمال کو منع کیاہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس کا استعمال سیلون میں بھی منع کیا گیاہے ۔اور یہ خواتین کی جلد کو بہت خراب ہو جاتی ہے ۔اس میں تیزابیت ،اور مختلف کیمیکل ہیں ۔ ہاتھوں اور پاﺅں پر لگانے کی وجہ سے الرجی ہو سکتی ہے ۔میونسیپلیٹی حکام نے گزشتہ روز شروع کی گئی معائینہ مہم میں متعدد سیلون کو ممنوعہ مہندی استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔میونسیپلیٹی حکام نے 2000درہم جرمانہ بھی کیا گیا۔