جدہ:میڈیکل ٹیسٹ میں رشوت دینے کی کوشش کرنے والاسعودی شہری گرفتار

ہفتہ 25 فروری 2017 07:49

جدہ:میڈیکل ٹیسٹ میں رشوت دینے کی کوشش کرنے والاسعودی شہری گرفتار
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):سعودی کمیشن فار ہیلتھ سپیسلسٹ نے سعودی میڈیکل لائسنس ایگزامینیشن کے ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے ایک شہری کو محکمے کے ایک اعلی افسر کو رشوت دینے کی کو شش کرنے پرگرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے میڈیکل کا ٹیسٹ دینا تھا اور امتحان کی تیاری نہ ہونے کی وجہ سے اپنی جگہ پر کسی اور کو بٹھا نا چاہتا تھا۔

جس کے لیے ملزم نے نگران کو رشوت کی پیشکش کی مگر اس نے لینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

وزارت ہیلتھ کے ترجمان عبداللہ الضہان کا کہناہے کہ ہم نے ایسے اقدامات روکنے کے لیے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔ جبکہ جتنا بھی عملہ امتحانات میں نگرانی کے لیے ہوتا ہے وہ ایماندار اور پروفیشنل ہے ۔میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ایسا کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی ۔ کیونکہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر بن کر ہی شہریوں کی خدمت کرنی ہوتی ہے۔کسی بھی طرح کی جعلسازی، اور نقل کے رجحان کو روکنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی ہوئی ہے ۔