ابو ظہبی :الوحدہ شاپنگ مال میں خواتین کے لیے مخصوص کار پارکنگ کا آغاز

ہفتہ 25 فروری 2017 07:49

ابو ظہبی :الوحدہ شاپنگ مال میں خواتین کے لیے مخصوص کار پارکنگ کا آغاز
ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):ابوظہبی کے الوحدہ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے مخصوص پارکنگ کا آغاز کر دیاہے ۔ نئی پارکنگ کے شروع کرنے سے شاپنگ کےلیے آئی خواتین کی پارکنگ مشکلات میںنمایاں کمی واقع ہو گی ۔

(جاری ہے)

شابنگ مال نے ابتدائی طورپر 80پنک پارکنگ خواتین کے لیے مخصوص کی ہیں ۔انتظامیہ کا کہناہے کہ شاپنگ مال میں خواتین کسٹمرز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے ۔ جس کی وجہ سے خواتین کو اپنی گاڑیاں پارک کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں ۔جس کا حل پنک پارکنگ کی سہولت میں نکال لیا گیاہے ۔الوحدہ مال کے کسٹمرز میں 50فیصد خواتین شامل ہیں ۔