ابو ظہبی :ایمر جنسی ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والے 97 ملکی اور غیر ملکی ڈرائیوروں پر جرمانہ

ہفتہ 25 فروری 2017 07:49

ابو ظہبی :ایمر جنسی ایمبولینس کو راستہ نہ دینے والے 97 ملکی اور غیر ملکی ..
ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،25 فروری 2017):ابوظہبی ایمرجنسی اینڈ پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ایمبولینسز کو راسطہ نہ دینے والے97 ملکی اور غیر ملکی ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی پولیس نے مختلف جگہوں پر ایمرجنسی اینڈ پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ایمبولینس کو راسطہ نہ دینے کی وجہ سے جرمانے کیئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ پبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کرنل محمد ابراہیم العمیری کا کہناہے کہ ”ایمبولینس کے راسطے کو بلاک کرنا غیر تہذیب یافتہ شہریوں کا کام ہوتا ہے ۔

شہریوں کو چاہیے کہ وہ جیسے ہی ایمبولینس کے سائر ن کی آواز سنیں تو فوراََ راسطہ دے دیں ۔ کیونکہ جلدی پہنچے سے کسی کی جان بچائی جا سکتی ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ کئی بار دیکھا گیاہے کہ ڈرائیور جان بوجھ کر راسطہ نہیں دیتے ۔جس سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے ریڈار ،اورکیمرے نصب کیے ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ ایمرجنسی گاڑی کاراسطہ روکنے والوں کو کم از کم 500درہم جرمانہ کیا جائے گا۔