چین نے امریکی دبائو مسترد کر دیا، شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام شمالی کوریا اور امریکہ کا معاملہ ہے، ہمارا کوئی تعلق نہیں، ترجمان چین

ہفتہ 25 فروری 2017 01:11

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) چین نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر امریکی دبائو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکہ اور شمالی کوریا کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین چاہے تو وہ شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے روک سکتا ہے۔ چین کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایٹمی پروگرام کے پھیلائو کی مخالفت کی ہے لیکن شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام امریکہ اور شمالی کوریا کا معاملہ ہے، چین کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :