سب سے پہلے امریکی شہری، میکسیکو سرحد پر ’’عظیم دیوار‘‘ ضرور بنے گی، اپنے ملک سے برے لوگوں کو نکال دونگا، ٹرمپ کا کنزرویٹو پولٹیکل ایکشن کانگریس سے خطاب

ہفتہ 25 فروری 2017 00:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر بہت جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ سب سے پہلے امریکی شہری اور میکسیکو سرحد پر عظیم دیوار ضرور بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے برے لوگوں کو نکال دیں گے۔

متعلقہ عنوان :