اسلام آباد، پولیس کا بس سٹینڈز پر سرچ آپریشن ، 4 افغانیوں سمیت 43 مشتبہ افراد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 1400 گرام منشیات ، 2 موبائل فون اور پستول برآمد ، گرفتار ملزمان اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث،مقدمات درج

ہفتہ 25 فروری 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) اسلام آباد پولیس کا بس سٹینڈز پر سرچ آپریشن ، 4 افغانیوں سمیت 43 مشتبہ افراد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 1400 گرام منشیات ، 2 موبائل فون اور پستول برآمد ، گرفتار ملزمان اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بس سٹینڈز پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 افغانیوں سمیت 43 مشتبہ افراد گرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1400 گرام منشیات ، 2 موبائل فون اور ایک پستول برآمد ، گرفتار ملزمان اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔(م د)

متعلقہ عنوان :