کوئی شخص ٹیکسی میں 1 ملین پاؤنڈ چھوڑ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 فروری 2017 23:52

کوئی شخص ٹیکسی میں 1 ملین پاؤنڈ چھوڑ گیا
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیکسی کی پچھلی سیٹ سے سوٹ کیس میں ایک ملین پاؤنڈ کی رقم برآمد کی ہے۔
پولیس نے یہ معلومات 2015/2016 کے دوران ملنے والی رقم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بتائیں۔

(جاری ہے)


سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ یہ رقم انہیں اس وقت ملی جب مشرقی لندن میں پولیس نے ایک ٹیکسی کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی لینے پر ٹیکسی کی پچھلی سیٹ سے 1 ملین پاؤنڈ کی رقم ملی۔
پولیس نے یہ رقم پروسیڈز آف کرائم ایکٹ کے تحت ضبط کر لی۔ اس ایکٹ کو 2002 میں لاگو کیا گیا تھا اور اس کے تحت اب تک 73 ملین پاؤنڈ ضبط کیے جا چکے ہیں۔ ٹیکسی سے ملنے والے ایک ملین پاؤنڈ ایک ساتھ ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔