آکسفورڈ ڈکشنریز میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 فروری 2017 23:49

آکسفورڈ ڈکشنریز میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ
آکسفورڈ ڈکشنریز میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان الفاظ میں ”squad goals” ، ”yas“، ”untag“ ، ”Kodak movement“ اور ”drunk text“ بھی شامل ہیں۔
برطانوی پبلیشر کے مطابق کچھ نئے الفاظ اور ان کے معنی درج ذیل ہیں۔
کیٹ لیڈی (cat lady)۔ یہ اسم (ناؤن) ہے اور ایسی بوڑھی عورت کے بارے میں بولا جاتا ہے جو بہت سی بلیوں کے ساتھ اکیلی رہتی ہو، وہ خود کو بلیوں کے لیے وقف سمجھے یا لوگ اس کے بارے میں ایسا سوچتے ہوں۔



Clicktivism
ایسے کاموں کو کہا جاتا ہے جو انٹرنیٹ پر کسی سیاسی یا سماجی مقصد کی حمایت میں کیا جائے اور اس کے لیے وقت دیا جائے یا اس میں شمولیت اختیار کی جائے۔ اس کی مثال انٹرنیٹ پر کوئی پٹیشن شروع یا سائن کرنا یا سوشل میڈیا پر کسی مہم کے حوالے سے گروپ میں شمولیت اختیار کرنا وغیرہ ہے۔

(جاری ہے)



Craptacular
غیر معمولی طور پر غریب، خراب یا مایوس کن۔



drink the haterade
یہ جملہ ہے۔ کسی بہت زیادہ منفی، تنقیدی یا رنجیدہ برتاؤ کا عادی ہونا۔

drop bear
یہ اسم ہے۔ ایک افسانوی تھیلی دار جانور خرسک (koala) سے مشبابہ۔ یہ درختوں پر رہتے ہیں اور لوگوں کے سر پر بیٹ وغیرہ کر کے نقصان پہنچاتے ہیں۔

drunk text
ایسا ٹیکسٹ میسج جسے نشے کی حالت میں بھیجا گیا ہو۔ عام طور پر ایسے میسج کے لیے بولا جاتا ہے جسے بھیجنے کے بعد شرمندگی یا حماقت کا احساس ہو۔



Femslash
فکشن کی ایسی قسم جو آن لائن شائع کی جاتی ہے اور اس میں ٹی وی، فلم یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو جنسی تعلقات میں دکھایا گیا ہو۔

fitspo
اسے fitspiration کو مختصر بیان کرنے کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Freecycle
کوئی بھی استعمال شدہ یا غیر مطلوب چیز کسی کو دے دینا۔ یہ sale یعنی فروخت یا باہر پھینکنے  کے متضاد ہے۔

اسے خاص ظور پر انٹرنیٹ کے ذریعے سرانجام دیا جاتا ہے۔

Frita
کیوبا کا کھانا ہے۔ یہ سینڈوچ ہوتا ہے جو سور کے گوشت اور گائے کے گوشت پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کی ٹوپنگ میں پتلے چپس ہوتے ہیں اور اسے رول کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔

herd mentality
اس کا مطلب ہے کہ کسی بھی شخص کا برتاؤ یا عقائد اس گروپ کے مطابق ہو جانا ، جس کے ساتھ وہ رہتا ہے۔

Jelly
یہ Jealous یعنی حاسد کی مختصر شکل ہے۔



meet-cute
کسی فلم یا ٹی وی ڈرامے میں دو کرداروں کا پہلی بار ایک دوسرے سے ملنا جس کے بعد دونوں میں رومانوی تعلق قائم ہوجاتا ہے۔

Otherize
کسی ایک شخص یا اشخاص کے گروپ کو اپنی فطرت سے ہٹ کر دیکھنا یا اُن سے ایسا برتاؤ کرنا جو اپنے آپ سے بھی عجیب ہو۔

Otherkin
اسم صفت ہے ۔ ایسے افراد کے طور پر ظاہر کرنا یا اُن سے تعلق ظاہر کرنا جنہیں غیر انسانی شناخت کیا جا چکا ہو۔



Sausage party
ایسی تقریب یا گروپ جس میں شرکا کی اکثریت مردوں پر مشتمل ہو۔

Screencast
ایسی ویڈیو ریکارڈنگ یا ٹرانسمیشن جس میں ڈیٹا کو کمپیوٹر کی سکرین یا موبائل ڈیوائس پر دکھایا گیا ہو۔ عام طور پر اس کے ساتھ آڈیو بھی شامل ہوتی ہے۔

Smishing
دھوکا دہی کے مقصد سے خود کو بااعتماد ادارہ ظاہر کرتے ہوئے ٹیکسٹ میسج بھیجنا۔ اس کا مقصد کسی شخص سے ذاتی معلومات جیسے پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ نمبر حاصل کرنا ہے۔



Squad goals
کسی ایسے شخص یا چیز کے حوالے سے بولا جاتا ہے جسے ماڈل کے طور پر دیکھا جائے اور اس سے اپنے کسی دوست کو متاثر کیا جائے۔ (عام طور پر سوشل میڈیا کے ہیش ٹیگ)

third gender
ایسے افراد جو نہ مردوں میں شامل ہیں اور نہ عورتوں میں(اس کے لیے ڈکشنری میں پہلے بھی کئی الفاظ موجود ہیں)۔

Yas
بہت زیادہ خوشی، ہیجان یا جوش ظاہر کرنا۔