اپ ڈیٹ )

راولپنڈی ، بسنت اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا اعلان پتنگ بازوں کی ہوائی فائرنگ ،بوکاٹا اور موزک کے شور میں دبا دیا کرنٹ لگنے گردن پر ڈور پھرنے سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے ،23افراد زخمی آر پی او راولپنڈی کا نوٹس، ایس ایچ او صادق آباد اور اے ایس آئی تھانہ نیوٹائون معطل

جمعہ 24 فروری 2017 23:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) صوبائی حکومت کی جانب سے بسنت اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے باوجود جمعہ کے روزپتنگ بازوں نے تمام پابندی ہوائی فائرنگ ،بوکاٹا اور موزک کے شور میں دبا دی پتنگ بازی کے دوران18سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے اور35سالہ موٹر سائیکل سوارگردن پر ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہارگئے جبکہ پتنگیں لوٹنے اورڈور پھرنے سی23افراد زخمی ہو گئے ادھر راولپنڈی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مصروفیت کو جواز بنا کر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مک مکا سکیم متعارف کرائے رکھی جس سے راولپنڈی میںکھلے عام پتنگ بازی سلسلہ جاری رہا اس موقع پرہوائی فائرنگ ،چھتوں پر بلند آواز میں میوزک اور بو کاٹا کے شور سے طوفان بدتمیزی برپا رہااور پتنگ بازدھاتی و کیمیکل ڈور کابھی آزادانہ استعمال کرتے رہے تاہم پولیس نے 20ہزار سے زائد پتنگیں اور500سے زائد ڈوریںقبضہ میں لے کر200سے زائد پتنگ بازوں کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے جمعہ کی رات سے شروع ہو کر ہفتہ کی رات گئے تک جاری رہنے والی اطلاعات کے مطابق پتنگ بازی کے دوران صادق آباد کے علاقے میں 18سالہ ثناء اللہ کرنٹ لگنے سے جبکہ سکستھ روڈ فلائی اوور پر35سالہ موٹر سائیکل سوارصفدر حسن گردن پردھاتی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا اس دوران متعدد افراد ڈور پھرنے سے یا پتنگیں لوٹتے ہوئے زخمی ہو گئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا سی پی او راولپنڈی کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی موبائل سکواڈ، سیڑھیوں ،سخت پکڑ دھکڑاور تنبیہ محض اعلانات کے باوجود متعلقہ تھانوں کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس سے شہر بھرمیں پتنگ فروش اور پتنگ بازتمام دن متحرک اور فعال رہے صادق آباد ، خرم کالونی ڈھوک علی اکبر ،مسلم ٹائون،ڈھوک رتہ،ڈھوک الٰہی بخش ، سٹلائیٹ ٹائون سمیت شہرو چھائونی میںکمرشل اورہائشی عمارتوں پر پتنگ بازوں کا رش رہا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آر پی او راولپنڈی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد یاسر ربانی اور اے ایس پی تھانہ نیوٹائون توحید کو معطل کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹی پولیس افسرراولپنڈی نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف تھانہ وارث خان ، تھانہ پیر ودھائی ، تھانہ کینٹ ، تھانہ بنی ، تھانہ رتہ امرال سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ او ز کی سربراہی میں خصوصی سکوارڈ تشکیل دیئے تھے جنہیں سڑکوں پر مسلسل گشت کرنے اور سائونڈ سسٹم کے ذریعے عوام کو پتنگ بازی سے روکنے کے لئے خبردار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے پتنگ فروشوں اور ڈیلروں کے خلاف بھی کاروائی کرنا تھی اس حوالے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے پتنگ بازوں کو کھل کھیلنے کا موقع ملا اس کے باوجودپولیس نے 20ہزار سے زائد پتنگیں اور500سے زائد ڈوریںقبضہ میں لے کر200سے زائد پتنگ بازوں کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے اس ضمن میں سنجیدہ حلقوں نے کھلے عام پتنگ بازی کو پولیس اور انتظامیہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پولیس شہر میں پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والے بڑے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرے اور گوداموں پر چھاپے مار کر پتنگیں اور ڈوریں ضبط کرے ۔

متعلقہ عنوان :