پشاور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی کیمیکل اور دھاتی ڈور پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 24 فروری 2017 23:17

پشاور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی کیمیکل اور ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی کیمیکل اور دھاتی ڈور پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قا ئمقام ڈپٹی کمشنرپشاورشاہد محمود نے پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی کیمیکل اور دھاتی ڈور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔ پابندی کا اطلاق ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ اس ضمن میں پولیس اور دیگر محکموں کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :