فساد کو جہاد کہنے والوں کی آنکھیں اب کھلنی چاہیئے ۔ ہم پر پرائی جنگ میں کودنے کے الزامات لگانے والے نو شتہ دیوار پڑھ لیں،ہم انتہا پسندی کو روکنے کیلئے سیاسی سکور نگ کی بجائے تن من دھن کی قربانی دیکر قومی فریقہ پورا کرکے دم لینگے

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر امیر حیدر خان ہوتی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 23:16

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ فساد کو جہاد کہنے والوں کی آنکھیں اب کھلنی چاہیئے ۔ ہم پر پرائی جنگ میں کودنے کے الزامات لگانے والے نو شتہ دیوار پڑھ لیں ، باچہ خان اور ولی خان نے افغان جہاد کے بارے جو باتیںکہی تھی ۔

وہ آج حرف بہ حرف سچ ثابت ہوکر پوری دنیا جان چکی ہے کہ پختون خطے کو کسی مقصد کیلئے جنگ وجدل کا مرکز بنایا گیا۔ پختونوں کی بقا کیلئے سونامی نہیں بلکہ باچہ خانی کیضرورت ہے ۔ہم انتہا پسندی کو روکنے کیلئے سیاسی سکور نگ کی بجائے تن من دھن کی قربانی دیکر قومی فریقہ پورا کرکے دم لینگے ۔ ملک وقوم کو جہالت کی تاریکیوں سے نکالنے کیلئے بحثیت قوم متحد ہوکر انتہا پسندی اور دھشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب کی ترقی کیلئے پختونوں کے مفادات پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ 2018ء کا الیکشن پورے خطے میں باچہ خانی کا انقلاب بر پا کر مخالفین کو سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ وہ یوسی جہانگیر آباد حلقہ پی کے 26تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے 150خاندانوں کے مشران ساجد ٹھیکدار ، واجد خان تیمور خان ، لعل زادہ ، سردار حسین ، عارض اللہ ، سجاد میر آمانی ، امجد میر آمانی کی قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والے افراد کی اے این پی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

جس عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری حاجی لطیف الرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ امیر حیدر خان ہوتی نے بڑی شمولیت پر سابق ایم پی اے اور اے این پی کے مرکزی رہنما شیر افغان خان کے کوششوں کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی کے 26سے اے این پی کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی یوسی جہانگیر آباد کے صدر حاجی ظاہر شاہ ، جنرل سیکرٹری امیر حسین ، ملگری تینظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹیر میاں طاہر ایڈوکیٹ ، لیاقت علی ایڈوکیٹ ، سابق ناظم نوشیر وان خان ،تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی عطاء اللہ خان، نائب صدر شاہد خان مہمند ، جائنٹ سیکرٹری سعید خان دیر وی ، ملک حسین خان ، جاوید علی ناظم این ، وائی ،او پی کے 26کے ارگنائزر ارشاد خان مہمند کے علاوہ دیگر پارٹی رہنمائوں کی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے دھشت گردی کا فساد بڑ ھ رہا ہے ۔ دھشت گردی ایک ناسور ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہمیں بحثیت قوم متحد ہوکر ہر قسم حالات کا مقابلہ کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں شامل کرنے پر ہمار ا موقف واضح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :