پشاور:جمعیت کے صد سالہ پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے دن ورات محنت کریں،مفتی عبدالشکور امیر فاٹا جمعیت علما ء ا سلام قبائل

جمعہ 24 فروری 2017 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) جمعیت علما ء ا سلام قبائل کے مجلس عاملہ اور مجلس شواریٰ کا مشترکہ اجلاس زیر صدرت مفتی عبدالشکور امیر فاٹا معقد ہوا ، اجلاس میں مفتی محمد اعجاز جنرل سیکرٹری فاٹا، احمد سعید سیکرٹری اطلاعات اور نائب امیر سینٹر مولانا عبدالرشید اور دیگر ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں الگ صوبہ اور فاٹا کے انضمام کے حوالہ سے فاٹا جماعت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور زمہ داروں کی سرگرمیوں کو شرکاء اجلاس نے سراہا، اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ جمعیت کے زیر اہتمام صد سالہ کے حوالہ سے تمام قبائلی علاقوں میں پروگرامات منعقد کئے جائینگے، جسمیں جمعیت علماء اسلام فاٹا کے قائدین شرکت کرینگے، اور عوام کو صد سالہ میں شرکت کی بھر پور دعوت دینگے، صد سالہ پروگرامات کے علاوہ کوئی دوسری سرگرمیاں قابل قبول نہیں ہوگی، تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ صد سالہ کے حوالہ سے اپنی توانائیاں صرف کریں اور صد سالہ کے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے دن ورات محنت کریں،

متعلقہ عنوان :