گھریلو تشدد کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اراکین بلوچستان اسمبلی

جب بھی معاشرے میں خواتین پر ظلم ہوا ہے تو عوامی نمائندوں نے اس کیخلاف آواز اٹھائی ہے سندھ ‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھیگھریلو تشدد سے متعلق اقدامات اٹھانے چاہئے،ورکشاپ سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گھریلو تشدد کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اورمعاشرتی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے شعور آگاہی مہم شروع کرنا ہوگی اسلام اورپشتون بلوچ معاشرے میں خواتین کو ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے جب بھی معاشرے میں خواتین پر ظلم ہوا ہے تو عوامی نمائندوں نے اس کیخلاف آواز اٹھائی ہے بلوچستان اسمبلی میں گھریلو تشدد کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے سندھ ‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی اس سے متعلق اقدامات اٹھانے چاہئے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی نصراللہ زیرے ‘ سیدلیاقت آغا ‘ ڈاکٹرشمع اسحاق ‘ معصومہ حیات ‘ سپوژمی ‘سندھ اراکین اسمبلی نصرت عباسی اور ناہید سحر نے فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں منعقد ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے ہیں دنیا کا کوئی بھی مذہب وہ حقوق نہ پہلے دیئے اور نہ مستقبل میں دے سکتے ہیں تاہم معاشرے میں کچھ منفی عناصر کی وجہ سے اسلام میں جو خواتین کو حقوق دیئے گئے ہیں ان کی نفی کررہے ہیں اور ساتھ بھی پشتون ‘ بلوچ معاشرے میں بھی خواتین کو وہ حقوق دیئے ہیں جن کا کوئی تصورنہیں کرسکتا تاہم اب حالات تبدیل ہونے سے خواتین پر تشدد کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں جن کے تدارک کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور معاشرے میں جب تک تعلیم کو عام نہیں کیاجاتا اس وقت تک ہم تشدد کو کم نہیں کرسکتے اس لئے اب جدید دنیا میں لوگوں میں شعور آچکا ہے اور سب اب اپنے بچوں اور بچیوں میں تعلیم حاصل کرنے میں کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیرت کے نام پر یا دوسرے حوالے سے جو واقعات رونما ہورہے ہیں اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے ہر وہ اقدامات اٹھارہے ہیں تاکہ معاشرے میں خواتین کیساتھ جو سلوک کیا جارہا ہے اس کا خاتمہ کیاجاسکے ۔