پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف دےدیا

جمعہ 24 فروری 2017 22:32

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے ..
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین24فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اسلام آباد یو نائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے بلے باز ڈوین سمتھ تیسری ہی گیند پر بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹ گئے ،رفعت اللہ مہمند 17 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔تیسرے بلے باز حسین طلعت نے 56 رنز بنائے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن بھی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔مصباح الحق بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور 25رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔