خضدار ،تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 22:20

خضدار ،تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق ، دو زخمی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق خضدار کے علاقے پیرعمر کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیامزید کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :