چوری کی 2 وارداتوں میں چور قیمتی اشیاء اور نقدی چھین کر فرار

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) چوری کی 2 وارداتوں میں چور قیمتی اشیاء اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد شہری کے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے طلائی زیورات،نقدی اور پارچات لے کر فرار ہوگئے محلہ برجی والا کے رہائشی خالد محمود نے تھانہ کوتوالی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کے گھر میں گھس کر وہاں سے زیورات،نقدی ،پارچات مالیتی گیارہ لاکھ ستر ہزار روپے چوری کر لی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پانچ افراد نے شہری کے گھر سے موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کر لی بستی عطاء والی کے رہائشی نیاز احمد نے تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کو بتایا کہ منیر وغیرہ پانچ افراد نے مبینہ طور پر اس کے گھر میں داخل ہوکر وہاں سے موبائل فون ،ایل سی ڈی،لیب ٹاپ اور دو لاکھ روپے کی نقد رقم چوری کر لی اور فرار ہوگئے پولیس نے نیاز کی درخواست پر منیر وغیرہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :