جھنگ،38 پولیس اہلکاروں کے تبادلے

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ،38 پولیس اہلکاروں کے تبادلے
جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈی پی اوجھنگ نے اڑتیس پولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ہمایوں مسعود سندھو نے ملازمین کو مقررہ مقامات پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی، تبدیل ہونے والوں میں دو سب انسپکٹر، چودہ ہیڈ کانسٹیبل اور بائیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے ہدایت جاری کی ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سے پولیس ملازمین چاک و چوبند ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں،، شہری بھی اپنے اردگرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ عنوان :