جھنگ،ٹریفک حادثہ میں پانچ افراد شدید زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 22:10

جھنگ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ٹریفک کے ایک حادثہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر روڈ ثریافلور ملز کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کار کا تصادم ہوا جس سے 18سالہ عبدالرزاق،12سالہ منظوراں،45سالہ ریاض،50سالہ علی حیدر اور 20سالہ ذیشان شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تمام زخمیوں کو ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔