ڈی پی او چنیوٹ کی ٹیم سٹی ٹریفک پولیس سے جدید سوفٹ وئیر نظام لینے ٹریفک ہیڈ کواٹر پہنچ گئی

جمعہ 24 فروری 2017 22:07

ڈی پی او چنیوٹ کی ٹیم سٹی ٹریفک پولیس سے جدید سوفٹ وئیر نظام لینے ٹریفک ..
فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈی پی او چنیوٹ کی ٹیم سٹی ٹریفک پولیس سے جدید سوفٹ وئیر نظام لینے ٹریفک ہیڈ کواٹر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جدید کمپیوٹرائیزڈ سسٹم کی فراہمی کے لیے منظوری دے دی گئی جدت کی جانب بڑھنے پر ہرممکن مدد دینے کے تیار ہیں انچارج آئی ٹی تمام لوگوں کی تربیت کے لیے اقدامات کرے اس حوالے سے ٹیم نے سی ٹی او سے ملاقات بھی کی چیف ٹریفک آفیسر عارف شبہاز خان وزیر کی ہدایت پر وردی گودام،ایم ٹی برانچ ، ویلفئیر فنڈ سمیت ڈرائیونگ لائسنس کے کامیابی کے ساتھ چلنے والے سوفٹ وئیرز کے بارے تفصیلی معلومات کی فراہمی کے لیے تمام برانچوں کا دورہ بھی ٹیم کو کروایا دیا گیا سی ٹی او نے کہا کہ ٹیم کی مکمل تربیت کے بعد سوفٹ وئیر ز انسٹال بھی کر کے دئیے جائیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او چنیوٹ نے بذریعہ مراسلہ سٹی ٹریفک پولیس سے نظام کے حصول کے لیے مددمانگی تھی اس حوالے نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی مزید ٹرانسپرانسی آے گی واضح رہے کہ یہ نظام پہلے ہی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ضلع راجن پور ، لیہ ، شیخوپورہ، سرگودھا اور ملتان کو فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ اب چینیوٹ کو بھی فراہم کیا جارہا ہے اور سٹی ٹریفک پولیس کی ایم ٹی برانچ ، وردی گودام اور ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ میں یہ نظام کامیا بی سے مصروف عمل ہے جس سے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :