کراچی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لئے جاری مہم کے سلسلے میںکل اجلاس طلب

جمعہ 24 فروری 2017 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے جاری مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس 25فروری، ہفتہ کی شام کراچی میں واقع ڈاکٹر عافیہ کی رہائش گاہ پربلایا ہے۔

(جاری ہے)

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کیلئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ موومنٹ کے رہنمائوں اور رضاکاروں کے علاوہ مختلف سیاسی ، مذہبی اور انسانی و عورتوں کے حقوق کی جماعتوں کے رہنمائوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا ہے ۔

اس اجلاس کا مقصد گذشتہ منعقد ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز پر غور کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینا ہے۔ #

متعلقہ عنوان :