نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی پر چوہدری نثار فوری عہدے سے مستعفی ہوں،سینیٹرعاجز دھامرہ

ذوالفقار مرزا اپنی شکست تسلیم کرکے پارٹی میں واپس آسکتے ہیں ،پی پی پی سندھ سیکرٹری اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 21:49

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی پر چوہدری نثار فوری عہدے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی پر وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ۔نبیل گبول نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے ۔

ذوالفقار مرزا بھی اپنی شکست تسلیم کرکے پارٹی میں واپس آسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر چوہدری نثار علی خان کی عدم دلچسپی وفاقی حکومت نے بھی محسوس کرلی ہے ۔قومی ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ کوئی کردار ادا نہیں کرپارہے ہیں اس لیے یہ ذمہ داری بھی اسحق ڈار کو سونپ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پروفاقی وزارت داخلہ عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے لہذا چوہدری نثار علی خان کو وزارت سے فوری مستعفی ہوجانا چاہیے ۔پیپلزپارٹی امید کرتی ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے میں سیاسی جماعتوں کے موقف کو سنا جائے گا ۔سینیٹرعاجز دھامرہ نے کہا کہ شہبازشریف میٹھا میٹھا ھپ ھپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کی پالیسی کو چھوڑ کر پنجاب بھر میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دیکر آپریشن کی اجازت دیں ،رانا ثنا اللہ ر اپنے ہی پارٹی کے لوگوں نے بیس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کررکھا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ نبیل گبول نے ثابت کردیا ہے پیپلزپارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی ہے ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزابھی اپنی شکست تسلیم کرکے پارٹی میں واپس سکتے ہیں ۔ذوالفقارمرزا کی واپسی یہ ثابت کرے گی کہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات بے بنیاد تھے ۔#

متعلقہ عنوان :