کراچی،نیو سبزی منڈی میں دکانوں کیلئے مختص پلاٹس پر نجی بینک کی تعمیر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

جمعہ 24 فروری 2017 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سپر ہائیوے پر قائم نیو سبزی منڈی میں دکانوں کیلئے مختص پلاٹس پر نجی بینک کی غیر قانونی تعمیر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ویجیٹیبل اینڈ تاجر ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی ہے کہ سبزی منڈی میں ویجیٹیبل سیکشن میں سبزی کی خرید و فروخت کیلئے مختص اراضی پر نجی بینک کی تعمیر کی جارہی ہے جو کہ سبزی منڈی کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط کے بھی خلاف ہے ،درخواست گذار نے پٹیشن میں مذکورہ نجی بینک،اراضی کے مالکان،مارکیٹ کمیٹی،انچارج سبزی منڈی پولیس چوکی،اینٹی انکروچمنٹ سیل،اسٹیٹ بینک حکام اور صوبائی محکمہ زراعت کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ فوری طور پر اس اراضی پر نجی بینک کی تعمیر کروائی جائے اور ناظر کا تقرر کرکے مذکورہ اراضی کا معائنہ کرکے عدالت عالیہ کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں،عدالت عالیہ نے پٹیشن پر مزید کارروائی کیلئے 8مارچ کو تمام فریقین کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

#