مری جنگلات سے سمگل کی جانے والی عمارتی لکڑی اور ملزمان گاڑی سمیت گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 21:33

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مری پولیس نے مری کے جنگلات سے سمگل کی جانے والی عمارتی لکڑی قبضہ میں لے کر ملزمان کو گاڑی سمیت دھر لیا مری پولیس نے ایکسپریس وے سے راولپنڈی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عامر محمود اور محمد اسرار کو گرفتار کرلیا کیل کی قیمتی لکڑی ٹیوٹا ہائی ایس نمبر ایل ڈبلیو سی8387 کے ذریعے سمگل کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر مری پولیس نے موقع پر پہنچ کر لکڑی گاڑی سمیت تحویل میں لے کر ملزمان کیخلاف 379-411 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ حالیہ آندھی طوفان کے باعث مری کے جنگلات میں بڑی تعداد میں گرنے والے درختوں کو محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کی ملی بھگت سے بجائے ٹمبرڈپو پر پہنچانے کے ٹمبر مافیا کے ہاتھوں فروخت کر دی گئی مری کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :