جشن سبی میلہ 2017کی تمام تقریبات کوملتوی کرنے کیخلاف سبی کے شہری متحد ہوگئے شہر احتجاجا بند تحریک انصاف سبی یوتھ اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

سبی و دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد کا معاشی قتل کیا گیا ‘صوبائی حکومت اپنی نااہلی کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں میر بابر مرغزانی ، شیخ رشید ، سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی کا مطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 21:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) جشن سبی میلہ 2017کی تمام تقریبات کوملتوی کرنے کے خلاف سبی کے شہری متحد ہوگئے شہر احتجاجا بند تحریک انصاف سبی یوتھ اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ سبی و دیگر علاقوں کے سینکڑوں افراد کا معاشی قتل کیا گیا صوبائی حکومت اپنی نااہلی کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کریں میر بابر مرغزانی ، شیخ رشید ، سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی میلے کو منسوخ کرنے کے خلاف آل سیاسی پارٹیز ،سیاسی تنظیموں،ٹریڈ یونیز ،رکشہ یونینز کی جانب سے سبی شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرکے صوبائی حکومت کے شاہی فرمان کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شہر کے تمام کاروباری مزاکر مکمل طور پر بند رہے پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن میر بابر خان مرغزانی کی قیادت میں صحبت سرائے روڈ جبکہ سبی یوتھ اتحادآگنائزیشن کی جانب سے صدر سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی کی قیادت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی میں قائمقام صدر گل زمان مری ، ملک مصطفیٰ مری ،شیخ رشید، عالم مرغزانی ، محمدیعقوب ،رحمت اللہ وسیم احمد ، سمیت سینکڑوں کارکناں جبکہ سبی یوتھ اتحاد آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری سید اصغر شاہ نائب صدر میر عبدالغفار رند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق گشکوری ، جوائنٹ سیکرٹری اسد رند، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری احسان گشکوری ، سیکرٹری فنانس عبدالندیم رند،سیکرٹری رابط سید الطاف شاہ پریس سیکرٹری محمد بابر ، میر محمد علی بلیدی ، اللہ بخش سیلاچی ، امیر بخش گشکوری ، فاروق سومرو، ثناء اللہ مری خدا بخش ہاڑا ، عمران باروزئی عمران نعمان لاشاری عرفان لاشاری ، پنل خان جتوئی ، اللہ بخش سیلاچی نہال خان گشکوری سمیت سینکڑوں کارکناں شریک تھے احتجاجی ریلیاں مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان چوک پر احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی جلسہ عام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی محمد جان مری نے سرانجام دیے احتجاجی جلسہ وریلی سے میر بابر خان مرغزانی ، شیخ رشید ، سردارزادہ میرت ابراہیم خان باروزئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میلہ بلوچستان کی عوام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سبی میلے کا انتظار نہ صرف سبی کی عوام بلکہ صوبے بھر کے لوگوں کو شدت سے رہتا ہے بلوچستان حکومت نے جو اقدام اٹھا یا ہے اس اقدام سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے شیشے کے محلوں میں بیٹھے ہوئے بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بلا سوچے سمجھے بہ یک جنبش شاہی فرمان جاری کرکے سبی میلہ ملتوی کرکے نہ صرف بلوچستان کے مالداروں زمیندارون اور دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے کاروباری حضرات ،سرکس اور تھیٹر کے لوگوں کو نہ صرف فاقہ کشی پر مجبور کردیا وہیں لوگ واپسی کے کرائے کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور ہوچکے ہیں کہ صوبائی وزراء غریبوں کی جھونپڑی پر وار کرکے دنیا کو یہ پیغا م دے رہے ہیں کہ ہم سانحہ سہون شریف کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کا سانحہ پوری قوم کیلئے باعث دکھ اور افسوس ہے جس میں بیگنا ہ لوگوں کا خون بہایا گیا ہے اس پر بلوچستان کی صوبائی حکومت مگر مچھ کے آنسو بہاکر اظہار یکجہتی کرکے ہم جیسے غریبوں کے پیٹ پر لات مار کر ہمارے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہی ہے لہذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے میلے کی دوبارہ تاریخ کا علان کرے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سبی سمیت گردونواح کے سینکڑوں مالداروں کو بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے غریبوں کے جائز حق کیلئے سٹرکوں پر دھرنہ دیں گے بعدازاں مظاہریں نے کمشنر آفس سبی کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا بعدازاں کمشنر سبی کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اس موقع پر سبی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔