جعفرآباد ‘پیرامیڈیکل سٹاف کے انتخابات نے مریضوں کو دربدر کردیا ‘‘سینکڑوں ہیلتھ سینٹرز ‘ہسپتا ل ‘بیسک ہیلتھ سینٹروں کے او پی ڈیز بند ‘چار سو سے زائد صحت کا عملہ ووٹ دینے میں سرگرم

ڈاکٹرز ‘ڈسپنسرز لیڈی ہیلتھ ورکرز نرسیں خاکروب ‘چوکیدار ایمبولنس ڈرائیورز ڈیوٹی کی بجائے یونین کو مضبوط کرنے میں مگن

جمعہ 24 فروری 2017 21:21

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) جعفرآباد میں سینکڑوں ہیلتھ سینٹرز اسپتا ل بیسک ہیلتھ سینٹروں کے او پی ڈیز بند پیرامیڈیکل اسٹاف کے انتخابات نے مریضوں کو دربدر کردیا چار سو سے زائد صحت کا عملہ ووٹ دینے میں سرگرم جن میں ڈاکٹرز ڈسپنسرز لیڈی ہیلتھ ورکرز نرسیں خاکروب چوکیدار ایمبولنس ڈرائیورز و دیگر شامل ہیں ڈیوٹی کے بجائے اپنے یونین کو مضبوط کرنے میں مگن ہوگئے ہیں جعفرآباد ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ اللہ یار کے او پی ڈی بند مریض رل گئے تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریضوں کو سندھ ریفر کیئے جانے پر ورثہ مجبور ہوگئے پیرا میڈیکل کے انتخابات کے انتخابات مسیحہ وہاں سرگرم مریضوں کا علاج معالجہ کون کرے ۔

(جاری ہے)

جعفرآباد ہاسپٹل سیاسی سرگرمیوں کی آمادہ جگہ بن چکا ہے ہاسپٹل میں پیرا میڈیکل کے پوسٹر آویزاں انتخابات میں اسپتال عملہ سرگرم ہوگیا جبکہ مریض او پی ڈی بند ہونے سے مایوس ہوگئے جبکہ حادثے میں لائے جانے والے زخمی مریض کو بھی طبی امداد نہ مل سکی اور ورثہ زخمی مریض کو سندھ کے اسپتال لیجانے پر مجبور ہوگئے ہیں دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرفراز جمالی نے اسپتال کے احاطے میں جاکر پیرا میڈیکل کے کارکنوں سے ملے جبکہ اسپتال کی جانب کوئی توجہ نہیں دی میڈیا کے باز پرس پر بات کرنے سے بھی انکار کردیا واضح رہیکہ ضلع بھر میں سینکڑوں ہیلتھ سینٹرز ہیں جن میں بیسک سینٹرز بھی شامل ہیں آج پیرا میڈیکل اسٹاف کے الیکشن کے باعث بند ہیں اور چار سو کے قریب صحت ملازمین اپنی ڈیوٹیاں دینے کے بجائے اپنے اپنے حمایتی امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں جن میں خواتین عملہ بھی شامل ہے جن میں ڈاکٹرز نرسیں لیڈی ہیلتھ ورکرز خاکروب ڈرائیورز چوکیدار اور ایمبولنس ڈرائیور بھی شامل ہیں اپنی ڈیوٹیاں دینے سے محروم ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا سرکاری ملازمین جتنے بھی ہیں انہیں یونین سے باز رکھا جائے انہوں نے وزیر صحت اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :