طلباء طالبات ٹریفک قوانین آگاہی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ‘اپنے گھر والوں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیر اہونے کی تلقین کریں ‘طلباء طالبات کے تعاون سے ٹریفک آگاہی مہم کو گھر گھر تک پھیلایا جا سکتاہے

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) طلباء طالبات ٹریفک قوانین آگاہی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے گھر والوں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیر اہونے کی تلقین کریں طلباء طالبات کے تعاون سے ٹریفک آگاہی مہم کو گھر گھر تک پھیلایا جا سکتاہے کیونکہ شاہرائوں پر ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی ہی بہترین اور محفوظ سفر کی ضمانت ہے اس امر کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے گزشتہ روز پشاور روڈ پر واقع پاک لینڈ سکول میں منعقدہ سیمینار کے دوران طلباء طالبات سے ٹریفک آگاہی لیکچر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ فرض ہے کہ موجودہ حالات کے مطابق ہم اپنے ارد گرد کے ماحول پر بخوبی نظر رکھیں چاھے سکول ہو یا گھر یا محلہ، اورکسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری پولیس کو اطلاع دیںانہوںنے کہا کہ طلباء طالبات ٹریفک آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے شروع کی گئی خصوصی آگاہی مہم کے دوران ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین سے مکمل آگاہی فراہمی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں اس موقع پر سکول کے پرنسپل ملک نصیر نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد اور ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن آفیسرز محمد عرفان، ندیم صادق اور دیگر ایجوکیشن آفیسر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آگاہی مہم میں پاک لینڈ سکول کے تمام طلباء طالبات اور اساتذہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :