وومین کالج خیرپور میں ووٹ کی اہمیت اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر

جمعہ 24 فروری 2017 21:10

سکھر۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مسعود احمد قریشی اور الیکشن آفیسر خیرپور ظہیر احمد نے وومین کالج خیرپور میں ووٹ کی اہمیت ، ووٹ کے اندراج، الیکشن میں ووٹ کا درست استعمال اور ملک میں ترقی خوشحالی سمیت بہتر تبدیلی کے حوالے سے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں لیکچر دیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انہوںنے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے لازمی ہے کہ ملک کا ہر شہری جو 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کو ہو خواہ وہ مرد ہو یا خاتون ان کو چاہیے کہ وہ اپنا قومی شناختی کارڈ بنوانے کے ساتھ ہی اپنا ووٹ الیکشن آفس میں داخل کرائیں ۔

(جاری ہے)

مسعود احمد قریشی نے مزید کہا کہ ووٹر اپنا حق رائے دہی دلیر ی کے ساتھ استعمال کریں الیکشن میں سماجی تبدیلی اور ترقی کے لیے کردار ادا کریں انہوںنے کہا کہ مردوں کے نسبت خواتین کی ووٹنگ نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی میں بڑی مدد ملتی ہے انہوں نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں ، دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر افراد میں یہ شعور بیدار کریں کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ الیکشن آفس میں ووٹ کا اندراج ضرور کرائیں تاکہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفس مکمل تعاون پیش کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :