کراچی‘ موٹر سائیکل نالے میں گرگئی ‘حادثے میں ایک شخص ہلاک ‘دوسرا زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) سرجانی ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جمعے کو نوجوان ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل نالے میں گر گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا،جبکہ حادثات تیز رفتاری کی باعث پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال پہنچایا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :