سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن مقدمہ میں ملوث ڈاکٹر عاصم* کے شریک ملزم سوئی سوردن گیس کمپنی کے سابق افسر شعیب وارثی کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرلی

جمعہ 24 فروری 2017 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جناب جسٹس سید فاروق شاہ کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے جے جے وی ایل کرپشن مقدمہ میں ملوث ڈاکٹر عاصم* کے شریک ملزم سوئی سوردن گیس کمپنی کے سابق افسر شعیب وارثی کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو پاسپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ،جمعہ کو مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا ہے ،لہذا پاسپورٹ واپس کیا جائے،پاسپورٹ واپسی کی کاپی ناظر کے پاس موجود ہے جو تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔