ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی و مصوری کے مقابلوں کیلئے رجسٹریشن شروع

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

راجن پور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی و مصوری کے مقابلہ جات کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 28فروری تک جاری رہے گی،یہ بات فوکل پرسن /سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی نے ایک ملاقات کے دوران بتائی ،انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور مصوری کرنیوالے حضرات فوکل پرسن سے رابطہ کر کے انپی رجسٹریشن کروائیں،ان مقابلوں میں 18سے 35سال کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :