ڈی جی نرسنگ کا دھماکہ کے متاثرہ مریض کی مرہم پٹی میں خون آلود یونیفارم والی نرس کو خراج تحسین

مشکل کی گھڑی میں علاج معالجہ میں نرسنگ سٹاف نے نئی مثال قائم کی، عمارہ مظہر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

جمعہ 24 فروری 2017 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے کہا ہے کہ سانحہ ڈیفنس کے متاثرہ مریض کے علاج معالجہ اور مرہم پٹی میں اپنی یونیفارم کی پروا نہ کرتے ہو ئے خون آلود کپڑوں کے ساتھ فرائض سر انجام دے کر لاہور جنرل ہسپتال کی سٹا ف نرس عمارہ مظہر نے نئی مثال قائم کی ہے اور ثابت کر دیا ہے کہ اپنی پروا کئے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت نرسنگ سٹاف کا شعار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹاف نرس عمارہ مظہر کو شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ ہمیں مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ایسے ہی اپنا مورال بلند رکھنا چاہیئے تاکہ متاثرہ عوا م کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فوری مہیا کیا جا سکے ۔ ڈی جی نرسنگ کوثر پروین نے سٹاف نرس کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا تاکہ دیگر عملہ بھی ان کی پیروی کرے ۔

متعلقہ عنوان :