شہر بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی خریدو فرخت جاری‘کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو کون ذمہ دار ہو گا شہر یوں کاسوال

جمعہ 24 فروری 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) شہر بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی خریدو فرخت جاری جبکہ شہر یوں نے کہا ہے کہ کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو کون ذمہ دار ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق آئے دن گیس سلنڈر پھٹنے سے اموات ہورہی ہیں۔ اس کے باوجود دکانوں پر غیر معیاری سلنڈروں کااستعمال ہو رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کے بغیر سلنڈروں میں گیس بھرنے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈروں کی دکانیں نہیں موت کے کنویں ہیں دکانداروں کا کہنا تھا کہ غریب لوگ ہیں اپنا روزگار کما رہے ہیں ۔ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کو پکڑنا حکومت کا کام ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ دن کے لئے غیر معیاری سلنڈروں کی خریدوفروخت کے خلاف کاروائی کرتی ہے مگر کام پورا نہیں کرتی ادھورا چھوڑ دیتی ہے ایک طرف سلنڈر بلاسٹ سے رونما ہونے والے حادثات تو دوسری جانب شہریوں میں پھیلا خوف غیر معیاری سلنڈروں کی خرید و فروخت کی روک تھام سے کم ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :