اٹک ،نو جوان کو پڑوسی نے نکاح کر نے کی رنجش پر فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا

جمعہ 24 فروری 2017 20:38

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) نکاح کر نے کا شا خسانہ نو جوان کو پڑوسی نے نکاح کر نے کی رنجش پر فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین حیات ولد سلطان محمد ساکن پنڈی گھیب نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ اپنے مو ٹر سائیکل پر بازار سے سو دا سلف لینے کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ کھلی جگہ پر محمد نوید مسلح پسٹل آگیا اور للکارہ کے آج تمہیں زند ہ نہیں چھوڑوں گا اس نے قتل کی نیت سے مجھ پر فا ئر کیا جو مجھے دا ئیں کندے پر اور دوسرا فا ئر بائیں چھا تی پر لگا میں مو ٹر سائیکل سمیت زمین پر گر گیا نوید اسلحہ لہراتا ہوا بھا گ گیا اس دوران میرا بھائی فیصل حیات اور سسر منیر بھی آگیا جو مجھے زخمی حالت میں ہسپتال لے آئے وجہ عناد یہ ہے کہ تین ہفتے قبل میرا نکاح مہوش منیر دختر منیر احمد سے ہوا جس پر محمد نوید خوش نہ تھا اسی رنجش کی بناء پر اس نے مجھ پر نا حق قتل کی نیت سے فا ئر پسٹل تیس بور کیا پولیس نے زیر دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :