اٹک ،سر چ آپریشن کے دوران متعدد سماج دشمن عناصر سے اسلحہ اور منشیات بر آمد

جمعہ 24 فروری 2017 20:35

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سر چ آپریشن کے دوران متعدد سماج دشمن عناصر سے اسلحہ اور منشیات بر آمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی کیئے جا نے والے سر چ آپریشن میں ڈی ایس پی تفسیر حسین اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر شاہ ،رینجرز اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں حصہ لیا سر چ آپریشن کے دوران مجا ہد اقبال ولد محمد رمضان قوم منگڑ ساکن حمید حال دارالسلام کا لونی سے ایک میگزین ، بیس روند 8ایم ایم ، 25روند پسٹل تیس بور ، لقمان خان ولد اسحاق خان سکنہ دیر حال دارالسلام کالونی سے پسٹل تیس بور معہ 25روند ، ممتاز خان ولد نواب خان کھٹر سکنہ پنڈی سرہال جنڈ سے جس کے پاس لا ئسنس یا فتہ پسٹل تیس بور تھا سے پسٹل تیس اور پچاس روند بر آمد ہو ئے ملزم پسٹل بور اور 25روند رکھ سکتا تھا فالتو اسلحہ نا جائز قرار دے کر اس کے اسلحہ آر ڈیننس کے تحت مقدمہ، تھانہ پنڈ ی گھیب پولیس نے محمد سلیم ولد محمد حیات اعوان سکنہ میرا شریف سے بندوق بارہ بول سنگل بیرل معہ دس کارتوس نا جائز اسلحہ جبکہ تھانہ حضرو پولیس نے سر چ آپریشن کے دوران امیر حیدر ولد شیر بہادر پٹھان سکنہ ہری پور سے چار سو گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیئے ۔

متعلقہ عنوان :