بورے والا ‘عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزموں کو سزائے سنا دی

جمعہ 24 فروری 2017 20:32

بورے والا ‘عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزموں کو سزائے سنا دی
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) تھانہ گگو منڈی کے مشہور منشیات کے مقدمہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے تین منشیات فروشوں کو فی کس ایک لاکھ پینتالیس ہزارجرمانہ اور پچیس سال کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق تین سال قبل تھانہ گگو کے ایس ایچ او شاہد عباس شیرازی نے بورے والا کے نواحی چکوک میں منشیات سپلائی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان شہزاد سکنہ 375/EBمقصود حسین اور ندیم انور سکنہ چونیاں کو ری بون گاڑی میں منشیات سپلائی کرتے ہوئے چک نمبر 375/EBسے گرفتار کر کے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 18کلو گرام چرس اور 100گرام افیون برآمد کر کے زیر دفعہ 9-Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا اور چالان عدالت میں بھجوا دیاایڈیشنل سیشن جج چوہدری عبدالغفورکی عدالت نے گذشتہ روز گواہان پر جرح سننے کے بعد تینوں ملزموں کو فی کس ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے جرمانہ اور پچیس ،پچیس سال سزا کا حکم سنایا استغاثہ کی پیروی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا ذولفقار علی خاں نے کی واضیع رہے کہ منشیات کہ سمگلروں نے اس وقت پولیس کو بھاری رقم بطور رشوت پیشکش کی تھی جس کو پولیس نے ٹھکرا دیا تھا

متعلقہ عنوان :