پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اوردیگرسماجی شعبوں میں انقلاب آفریں اصلاحات متعارف کرائی ہیں‘سرمائیکل باربر

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے مانٹیرنگ کے موثر میکانزم سے ان شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے

جمعہ 24 فروری 2017 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے (ڈیفڈ) کے خصوصی نمائندے سر مائیکل باربر نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کیے جانے والے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اوردیگرسماجی شعبوں میں انقلاب آفریں اصلاحات متعارف کرائی ہیں اوران اصلاحات کے صحت عامہ اورتعلیمی سہولتوں کی بہتری پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیلنجز کے باوجود شعبہ صحت اورتعلیم کی بہتری کیلئے جاری اصلاحاتی پروگرام سے شاندار نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو معیاری طبی اورتعلیمی سہولتو ںکی فراہمی کے حوالے سے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے خصوصاًانفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے مانٹیرنگ کا جو موثر میکانزم متعارف کرایاگیا ہے اس سے ان شعبوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :