صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے ،پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے، ہمیں ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو، پنجاب کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 20:27

صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے ،پروگرام پر پہلے ہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے ،پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے، ہمیں ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو، پنجاب کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں جرمنی کی کمپنی فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن ( کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اولف میئر شیرنبرگ اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی ایک نعمت اور شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور صاف پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

پینے کے صاف پانی کے پروگرام پر پہلے ہی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے، اب ہم نے انتہائی تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھنا ہے۔ ہمیں ایسے پائیدار اور باکفایت پروگرام پر عملدرآمد کرنا ہے جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جرمن کمپنی کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر فشنر واٹر اینڈ ٹرانسپورٹیشن نے یقین دہانی کرائی کہ جرمن کمپنی پنجاب حکومت کے ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام میںہرممکن معاونت کرے گی اور مفادعامہ کے اس اہم پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔چیئرمین صاف پانی کمپنی سائوتھ چوہدری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائوسنگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی سائوتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی کمپنی نارتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :