شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سکھر کے معززین کی مشاورات بے حد ضروری ہے، بیرسٹر ارسلان احمد شیخ

شہری سکھر شہر کو ترقی اور خوبصورت بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، ملازمین کے مسائل حل ہورہے ہیں ، میئر سکھر میونسپل کارپوریشن

جمعہ 24 فروری 2017 20:08

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان احمد شیخ نے کہا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے سکھر کے معززین کی مشاورات بے حد ضروری ہے سکھر کے شہری سکھر شہر کو ترقی اور خوبصورت بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں شہر سکھر کیلئے جو کچھ ہو گا کرینگے ملازمین کے جائز مسائل حل ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد دیگر مسائل بھی حل ہو جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ہائوس ہائوس میں سکھر میونسپل کارپوریشن سٹی سکھر کے 16ریٹائرڈ ملازمین ، 9ایل پی آر ملازمین کوایک کروڑ 8لاکھ روپے کے گریجویئٹی چیک اور نیو تعلقہ کے 8ملازمین میں 52لاکھ روپے کے گریجوئٹی چیک تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سکھر اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران و ملازمین موجود تھے مئیر سکھر ارسلان احمد شیخ کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات قائم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے امریکی جنرل قونصلیٹ سے شہر کی بہتری کیلئے کئی مسائل زیر بحث آئے ہیں جو انشاء للہ جلد پورے ہونگے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجوئٹی کے حوالے سے پسند نا پسند کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ہم نے جب سے حلف لیا ہے اس وقت سے لیکر ابتک جو ملازمین ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان کو چیک دیئے ہیں باقی ملازمین کو بھی جلد انکے چیک تقسیم کر دیئے جائینگے شہر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز جلد شروع کر دیا جائیگا اور اس سلسلے میں تمام لوگوں سے گفتگو کر رہے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :