آپریشن ’’ردالفساد‘‘کا دوسرا روز ،راولپنڈی شہرو چھائونی میں مشترکہ ٹارگٹڈ آ پریشن

چیئر مین یونین کونسل مظہر آباد کے بھائی کے گھر چھاپہ ، 3افغانیوں سمیت 4افراد کو حراست میں لے لیا گیا موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقم کا لالچ دے رقوم بٹورنے کا نیٹ ورک بھی پکڑ اگیا

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء)ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج ،رینجرز، قانون نافذکرنے والے اداروںاورپولیس کے ذریعے ملک بھر میں بیک وقت شروع کئے گئے آپریشن ’’ردالفساد‘‘کے دوسرے روز پاک فوج،رینجرز اورپولیس نے راولپنڈی شہرو چھائونی میں مشترکہ ٹارگٹڈ آ پریشن میں یونین کونسل مظہر آباد کے چیئر مین کے بھائی کے گھر چھاپہ مار کر 3افغانیوں سمیت 4افراد کو حراست میں لے لیا چھاپے کے دوران موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رقم کا لالچ دے رقوم بٹورنے کا نیٹ ورک بھی پکڑ لیا جہاں سے غیر قانونی ایکسچینج بڑی مقدارمیں متعلقہ آلات اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس بھی برآمد کرلی جبکہ صفدر آباد، فوجی کالونی ، قائد آباد،بورنگ روڈ بنگش کالونی اور پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 38سے زائد مشتبہ افراداور100سے زائد کو کرایہ داریء ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا جن میں زیادہ تعداد باجوڑ، خیبر ایجنسی اور مالاکنڈ کے رہائشیوں کی ہے جمعہ کی صبح شروع ہونے والے آپریشن میں پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس ،رینجرز، ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس اور متعلقہ تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا خفیہ اداروں کی اطلاع پر مظہر آباد میں ہونے والے آپریشن میں مشترکہ ٹیم نے یونین کونسل مظہر آباد کے چیئر مین لطیف زر خان کے بھائی گلاب زر خان کے ڈیرے پر چھاپہ مار غیر قانونی ایکسچینج ،85فون سیٹ، 7لیپ ٹاپ،7ایل سی ڈی ، کمپیوٹر ، چارجر اور یوپی ایس کے علاوہ 10پستول، 1کلاشنکوف اور127روند بھی قبضہ میں لے لئے اس موقع پر 3افغانیوں سمیت4افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈیرے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کا لالچ دے کر شہریوں کو ایس ایم ایس کرتے تھے اس طرح سادہ لوح شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے جبکہ دیکگر علاقوں میں آپریشن کے دوران 38سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا حراست میں لئے گئے افراد میں زیادہ تعداد باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی اور مالاکنڈ کے افراد کی بتائی جاتی ہے گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور افغانیوں سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی ۔