پتنگ بازی، راولپنڈی مری روڈ پر قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی

چھتوں سے گرنے سے چھ افراد زخمی

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) راولپنڈی مری روڈ پر قاتل ڈور نے نوجوان کی جان لے لی ،صدر میں ایک شخص زخمی چھتوں سے گرنے سے چھ افراد زخمی ہوئے۔ منچلوں نے بسنت پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی ۔ وزیراعلیٰ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے پولیس خاموش تماشائی بنی رہی دن بھر بوکاٹا کی آوازیں لگتی رہیں اور ہوائی فائرنگ ہوتی رہی لیکن کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی ۔

دھاتی ڈور کا بھی سرعام استعمال کیا گیا جمعہ کی شام ایک نوجوان مری روڈ سے گزرتے ہوء یگردن پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا چھتوں سے گرنے کے مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ہوئے راولپنڈی کے واقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :