گلگت بلتستان میں غربت اور بے روزگاری کی شرح تشویش ناک حدتک بڑھ گئی ،گریڈ ون اور کانسٹیبل کی فی آسامی پر ہزاروں امیدوار مد مقابل

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)گلگت بلتستان میں غربت اور بے روزگاری کی شرح تشویش ناک حدتک بڑھ گئی ہے صوبے میں بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ گریڈ ون اور کانسٹیبل کی آسامیوں پر فی آسامی ہزاروںسے زائد امیدوار کے تناسب سے ہزاروں بے روزگار اپنے دستاویزات لئے قسمت آزمائی کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان بے روزگاروں میں ماسٹرز ،گریجویشن کہتے ہوئے امیدواروں کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہو تی ہے جو کہ اپنی تعلیمی قابلیت کے تحت بڑی اور آفیسروں کی آسامی کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن بے روزگاری اور نوکری کے مواقع کے فقدان کی وجہ سے کسی بھی سرکاری نوکری کیلئے امیدوار بن جاتے ہیں اس بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ نجی سیکٹر میں مواقعوں کا نہ ہونا بھی ہے ۔

اب تک کسی بھی حکومت نے اس ضمن میں سنجیدگی سے بے روزگاری کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے ہیں۔