(ن) لیگ حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اقدامات سے پورے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے ،تمام وزراء اپنے اپنے حلقوں کا تفصیلی دورہ کر کے بنیادی عوامی مسائل عملی طور پر حل کریںگے ، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا

صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 19:52

(ن) لیگ حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، اقدامات سے پورے گلگت بلتستان ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ان حکومت کے اقدامات سے پورے گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہونگے۔تمام وزراء اپنے اپنے حلقوں کا تفصیلی دورہ کر کے بنیادی عوامی مسائل عملی طور پر حل کریںگے ،مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے او ر عوام کو یہ حق ہے کہ وہ براہ راست اپنے مسائل ہما رے سا منے پیش کریں ۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں شہری دفاع کی اہمیت و افادیت بڑھ گئی ہے ۔ایسے وقت میں جب ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے ۔شہری دفاع اور رضا کاران کو آگے بڑھ کر اپنا جاندار اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے قوم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، دہشتگرد کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں۔

صو بائی حکو مت قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔صو با ئی وزیر نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان دہشت گردوں سے مکمل طورپر پاک ہو جائے گااور اس مقصد کے حصول کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ۔ پاکستان قوم جرات ، بہادر اور نڈر قوم نے جو ہزاروں شہداء کی قربانیوں دینے کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا چپہ چپہ دہشت گردوں سے پاک ہو جائیگا۔

انہو ں نے کہا کہ کر پشن، رشوت، سفارشی کلچر کا خا تمہ ہو ا ہے اب میر ٹ پر کا م ہورہے ہیں ، انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں امن عزیز ہے کوئی بھی معاشرہ امن کے بغیر تر قی نہیں سکتا ہے ۔صو با ئی وزیرنے مزید کہا ک کہ درخت ہما ری زمین کا زیور ہیں زمین کی خوبصورتی کیلئے جنگلات کا فروغ انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ، گلگت بلتستان کا یہ پُر امن خطہ سیاحوں کی دلچسپی کا محور ہے ، شجر کا ری سے ما حو ل میں بہتری لا ئی جا سکتی ہے ، صو با ئی حکومت نے تعلیم اور صحت میں بہتری لا نے کیلئے اقدا مات کئے اب جنگلات کی ترقی یہ توجہ مر کو ز کی جا رہی ہے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہم شجر کاری کر کے اپنے معیشت میں بھی بہتر ی پیدا کر سکتے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صو با ئی حکو مت علا قے کی تعمیر ، تر قی و خوشحا لی کیلئے نیک نیتی سے کا م کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :