عہدے کا ناجائز استعمال ‘ کرپشن میں ملوث صوبہ گوانگ ڈونگ کے گورنر کیخلاف مقدمہ کی سماعت

98 ملین یوآن بذات خود اور اپنے خاندان کے ذریعے رشوت لی‘گورنر لیوشی گینگ کا اعتراف

جمعہ 24 فروری 2017 19:33

نیننگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے گورنر لیوشی گینگ کے مقدمہ کی سماعت جمعہ کو ہوئی جن پر نیننگ اور جنوب مغربی چین کے خود مختار علاقہ گوانگ شی زوانگ میں کرپشن کا الزام ہے۔ یہ الزامات ان کے دورہ گورنری 1993ء سے 2012 ء کے دوران ہیں۔

(جاری ہے)

ان الزامات کے تحت لیو میں مختلف کمپنیز اور انفرادی لوگوں کو اپنی ناجائز خدمات فراہم کیں اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔

لیو ان تمام الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ان معاملات میں اس نی98 ملین یوآن بذات خود اور اپنے خاندان کے ذریعے رشوت لی۔ لیو نے حتمی بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے کئے پر شرمندہ ہوں ۔ مقدمہ میں لیو کے ساتھ اس کے خاندان کے 60 افراد بھی شریک جرم ہیں۔ اس مقدمہ کی کھلی سماعت میں قانون دان ‘ صحافی اور عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔ جیوری کا فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :