پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے باخبر ہیں ،عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ کی میڈیا بریفنگ

جمعہ 24 فروری 2017 19:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے باخبر ہے ،عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمیں پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے متاثرین اوران کے خاندانوں سے ہمدردی اور جانی نقصان پر افسو س ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے چین باخبرہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گینگ شوانگ نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کواہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :