پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق صدرملک مزمل اعوان اپنی ہی بندوق سے چلنی والی گولی سے جاں بحق

جمعہ 24 فروری 2017 19:29

پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے سابق صدرملک مزمل اعوان اپنی ہی بندوق سے چلنی ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق صدرملک مزمل اعوان قصبہ وسنال تھانہ کلرکہار میں اپنی ہی بندوق سے گولی چلنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملک مزمل اعوان نے شکار کیلئے قصبہ وسنال میں اپنا ڈیرا بنا رکھا تھا جمعہ کے روز بھی وہ شکار کیلئے یہاں پہنچے تھے کہ اچانک فائر ہوا اور ملک مزمل اعوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی اپنی ہی بندوق سے گولی اتفاقیہ چلی ہے، جس کی زد میں آکر ملک مزمل اعوان جاں بحق ہوئے ہیں وارثان نے پوسٹ مارٹم کرانے اور پولیس رپورٹ کرانے سے انکار کر دیا اور متوفی کی نعش کو آبائی قصبہ پدھڑ ار ضلع خوشاب تدفین کیلئے لے گئے کلرکہار پولیس کے محرر کے مطابق تھانہ اور پولیس چوکی بوچھال کلاں میں کوئی بھی شخص ابھی تک رپورٹ درج کرانے کیلئے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :