صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس خطے میں امن اور نفاذ شریعت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا،شجاع الملک

جمعہ 24 فروری 2017 19:27

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) جے یو آئی صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مولانا شجاع الملک اور صوبائی نائب اور ضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ سات ، آٹھ اور نو اپریل کو اضا خیل ضلع نوشہرہ میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والے صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس خطے میں امن اور نفاذ شریعت کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع ڈاگئی میں شمولیتی اجتماع ، ضلعی نائب سالار ناصر ندیم کی یاد میں منعقدہ تقریب اور شیوہ آڈہ میں ختم نبوت چوک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جس سے ضلعی سینئر نائب امیر اشفاق اللہ خان ، نائب امیر حاجی غفور خان جدون ، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق اور ضلعی تر جمان مولانا محمد ہارون حنفی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناصر ندیم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دُعا کی گئی اور بعد ازاں شیوہ آدہ چوک میں ختم نبوت چوک تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر حاجی شان محمد ، وزیر محمد ، حاجی حضرت اللہ ، حاجی سید نواب ، گل رحمن ، مشتاق ، نثار محمد ، مختیار علی ، اصغر علی ، عابد علی ، مراد علی ، محمد طفیل ، ذیشان ، شیر اللہ ، تسکین الدین ، سالم خان ، منظور علی ، جمیل خان ، انیس راس ، اختر علی اور دیگر نے خاندانوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت کا یہ اجتماع خطے کا نقشہ بدل دے گا۔ اس اجتماع میں دُنیا بھر سے علماء کرام ، بزرگان دین ، دیوبند اور جمعیت ہند کے اکابر بھی شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہر دور میں نفاذ شریعت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے عملی کر دار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی ادا کر تے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میںپی ٹی آئی کی حکومت عملاً ناکام ہو چکی ہے ان کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر ہے محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا امن و امان کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے صوبے میں حکومت نام کی شے نہیں صوبائی حکومت اپنے اقتدار کی آخری سانس لے رہی ہے صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ اور عوامی خدمت نہیں کی قانون سازی کے حوالے سے انتہائی بے خبر حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پورے خطے میں امریکہ نے دہشت گردی کے نام پر نام نہاد جنگ مسلط کر دی ہے جس کے مقاصد اور عزائم اور ہے روس کی طرح بہت جلد امریکہ خطے سے پسپا ہو کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط ترین قلعے ہیں اس کی تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :