13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

جمعہ 24 فروری 2017 19:06

13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدرسیدخاور شاہ نے کہا ہے کہ 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کے لئے غیر ملکی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، ایونٹ (آج) ہفتہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے بیس بال گرائونڈ میں شروع ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ کے میڈیا سنٹر میں پاکستان بیس بال فیڈریشن کے نائب صدور حیدر لہری اور جاوید محمود کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران، عراق، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں،ایران، عراق، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، پاکستانی ٹیم ایشیاء میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں عمیر امداد بھٹی، محمد عثمان، فضل الرحمن، سمیر زاور، طاہر محمود پاپا، عبدالرحمن، صدام حسین، عارف خان نیازی، ارشد خان، سید امین آفریدی، محمد وسیم، ذاکر آفریدی، فقیر حسین، احسان اللہ، ارسلان جمشید، عنائت اللہ، توصیف بہادر، عبداللہ، رضوان، محمد عاطف، محمد عتیق، محمد مجید، محمد عارف، رفیع اللہ، محمد ریاض، محمد زوہیب، ولی خان، طارق ندیم، تنویر احمد یاسر محمود، علی رضا، نعمان سلیم، محسن جمیل، محمد اسامہ نعمان اور ذولفقار شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز مصدق حنیف، سرفراز احمد، باسط مرتضیٰ اور سید درحسین جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔