پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا،چینی وزارت خارجہ

چین کاحالیہ دہشتگردحملوں میں انسانی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس،دہشتگردی کیخلاف پاکستانی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان میں حالیہ دہشتگردحملوں سےچین باخبرہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 فروری 2017 18:07

پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کریگا،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری2017) : چینی وزارت خارجہ نے دنیا پرواضح کیاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فتح حاصل کرےگا، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سےچین باخبرہے۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ نے دہشتگرد حملوں کے متاثرین اوران کے خاندانوں سے اظہارہمدردی اورافسوس بھی کیاہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نےدہشتگردی کے خاتمےکیلیےبھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چینی حکومت پاکستانی عوام کے جان و مال کےتحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :