تھانہ مورگاہ پولیس نے 04 مبینہ ڈکیت گرفتار کر لیے

جمعہ 24 فروری 2017 19:06

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 04 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ مورگاہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے کوٹھہ کلاں کے مقام پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان جاشوں مسیح ، عمیراور صغیر مسلح 01پستول 30بور معہ 04روند ، فیضان مسلح 01پستول 30معہ 06روند برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :